پنجاب حکومت نے امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے سندھ حکومت کو مدد کی پیشکش کردی

ْامتحانوں میں نقل روکناسندھ حکومت کے بس کی بات نہیں،ہم مدد کی لیے تیار ہیں، ملک احمد خان

پیر 8 مئی 2017 23:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء) ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے سندھ حکومت کوامتحانات میں نقل کی روک تھام کے لیے مدد کی پیش کر دی ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز اپنے بیان میں ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے کہا کہ امتحانوں میں نقل روکناسندھ حکومت کے بس کی بات نہیں،ہم مدد کی لیے تیار ہیں، شہباز شریف نے پنجاب کو گڈگورننس اور ترقی کی مثال بنا دیا، کراچی کے لوگ مسائل کے حل کیلیے شہبازشریف جیسا وزیراعلی ٰچاہتے ہیں، نقل پی پی کا وتیرہ ہے،مراد علی شاہ شہباز شریف کی نقل کرتے ہیں،۔

انہوں نے کہا کہ کراچی اندھیروں ،خوف کامنظربن گیا،ایان کے رکھوالے ڈگڈگی بجاتے رہے ہیں ، لانچیں بھربھرکر ڈالر دبئی بھجوانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں، لاڑکانہ ،نوابشاہ میں دھول ،مٹی اڑتی رہی،پیپلزپارٹی کوڈاکٹرعاصم کیسواکسی کی فکرنہیں۔

متعلقہ عنوان :