فرانس ،خاتون صدارتی امید وار مارین لا پین شکست کے بعد نائٹ کلب پہنچ گئیں ،ڈانس کر کے سب کو حیران کردیا

مارین کو اپنے درمیان پاکر نائٹ کلب میں موجود افراد ہکا بکا رہ گئے ،ویڈیو انٹر نیٹ پر وائرل ، سوشل میڈ یا پر ہنگامہ برپا

پیر 8 مئی 2017 13:25

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء)فرانس میں خاتون صدارتی امید وار مارین لا پین شکست کے بعد نائٹ کلب پہنچ گئیں جہاں انہوں نے لوگوں کے ساتھ مل کر ڈانس کرکے سب کو حیران کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس میں خاتون صدارتی امید وار مارین لا پین شکست کے بعد نائٹ کلب پہنچ گئیں۔صدارتی امید وار کو شکست کے بعد اپنے درمیان پاکر نائٹ کلب میں موجود افراد ہکا بکا رہ گئے ،مرین لا پین کی ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو انٹر نیٹ پر وائرل ہوئی تو دنیا بھر کے سوشل میڈ یا پر ہنگامہ برپا ہو گیا ۔

فرانس کے صدارتی امیدوار 39 سالہ ایمانوئل ماکرون نے مارین لے پین کو شکست دے کر صدارت کے عہدے کے لیے اپنی راہ ہمنوار کرلی۔فرانس کے صدارتی انتخابات کے نتائج کے مطابق لبرل سنٹرسٹ کے امیدوار ایمانوئل ماکرون نے واضح کامیابی حاصل کرلی ہے۔

(جاری ہے)

صدارتی نتائج کے مطابق انہوں نے اپنی مخالف مارین لے پین کو 35 کے مقابلے میں 65 فیصد ووٹ حاصل کرکے شکست سے دوچار کیا۔

خاتون صدارتی امید وار مارین لاپین شکست کے بعد فرانس کے نائٹ کلب پہنچ گئیں جہاں انہوں نے لوگوں کے ساتھ مل کر ڈانس کیا تو دنیا ان کی جرات مندی اور حوصلے کو دیکھ کر دنگ رہ گئی ۔ویڈ یو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مارین لاپین نائٹ کلب میں مسکراتے ہوئے چہرے کے ساتھ لوگوں کے ساتھ مل کر ڈانس کر ر ہی ہیں ۔اس سے قبل مارین لاپین نے صدارتی امید وار کی دوڑ میں فتح حاصل کرنے والے ایمانوئل ماکرون کو مبارکباد بھی دی تھی ۔

متعلقہ عنوان :