لاہور:انسداد ڈینگی مہم لاہور چڑیا گھر میں بھی شروع

محکمہ ایس اینڈ جی ڈی نے جانوروں کے پنجروں سے ایئر کولرز اتارنے کا حکم دے دیا

پیر 8 مئی 2017 23:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء)انسداد ڈینگی مہم لاہور چڑیا گھر میں بھی شروع، محکمہ ایس اینڈ جی ڈی نے جانوروں کے پنجروں سے ایئر کولرز اتارنے کا حکم دے دیا۔ محکمہ ایس اینڈ جی ڈی کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایئر کولرز میں ڈینگی لاروا پیدا ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایس اینڈ جی ڈی نے چڑیا گھر کی انتظامیہ کو ایئر کولرز اتارنے کا حکم دے دیا۔ ایئر کولرز اتارنے کے حکم سے جانوروں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ درجہ حرارت زیادہ ہونے اور جانوروں کی زندگی محفوظ بنانے کے لیے ایئرکولرز کو لاہور چڑیا گھر میں جانوروں کے پنجروں میں نصب کیا گیا تھا۔ پوما، بن مانس، ٹائیگر ہائوس اور شیروں کو اب سخت گرمی برداشت کرنا ہوگی۔ (وقاص)

متعلقہ عنوان :