امریکی کمانڈر کی جانب سے بیجنگ کی درخواست رد کرنے کی خبرکو چین نے پروپیگنڈا قرار دے دیا

پیر 8 مئی 2017 20:38

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء) چین نے امریکی کمانڈر کی جانب سے بیجنگ کی درخواست رد کرنے کی خبر مسترد کرتے ہوئے اسے چین کے خلاف پرپیگنڈا قرار دے دیا ، جاپان کی پریس رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکی پیسیفک کمانڈر نے شمالی کوریا کے معاملہ پر بیجنگ کی جانب سے کی گئی درخواست رد کردی ہے ۔

چین نے اس خبر کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانگ نے صحافیوں کو اس سلسلہ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کسی بھی درخواست کا کوئی تبادلہ نہیں ہوا ہے ۔انہوں نے اس امکان کو رد کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنوبی کورین ایجنسی کی جانب سے افواہ پھیلائی گئی تھی ، ابھی تک اس ذرائع کا پتہ نہیں چل سکا ہے یہ خبر درست ہے یا نہیں ۔ یہ خبر ایجنسی ذاتی معاملات پر بحث کرنے اور اچھالنے پر یقین رکھتی ہے اور غلط خبروں کو بیچتی ہے ۔ ہم آپ لوگوں کو یقین دلاتے ہیں کہ اس رپورٹ میں کوئی صداقت نہیں یہ محض ایک مفروضہ پر گھڑی گئی کہا نی ہے ۔

متعلقہ عنوان :