امریکہ نے جزیرہ نما کوریا کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا اشارہ دیدیا ، چین

فریقین کو سنجیدگی سے کام لینا چاہیے ،امریکہ مسئلے کے حل کیلئے تعمیری کردار ادا کر سکتا ہے ،چین امریکہ سمیت تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ مختلف امور مذاکرات سے حل کرنیکی کوشش کرے گا ،چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ

پیر 8 مئی 2017 18:54

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء) چین نے کہا ہے کہ امریکہ نے شمالی کوریا کیلئے مثبت اشارہ دیدیا ہے ، متعلقہ فریقین کو سنجیدگی سے کام لینا چاہیے ،امریکہ مسئلے کے حل کیلئے تعمیری کردار ادا کر سکتا ہے ۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ٹیلر سن کی جانب سے جزیرہ نما کوریا کے جوہری مسئلے پر تازی ترین اعلان کے حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے کہا امریکہ نے جزیرہ نما کوریا کی صورتحال میں مذاکرات کے زریعے مسئلے کو حل کرنے کا اشارہ دیدیا ہے یہ ایک مثبت بات ہے انہوں نے کہا اب متعلقہ فریقین کو اس حوالے سے سنجیدگی سے کام لینا چاہیے ۔

گنگ شوانگ نے کہا چین نے ٹیلرسن کے اعلان اور امریکہ کے موقف اور عزم نوٹس لیا ہے ۔

(جاری ہے)

امریکہ جزیرہ نما کوریا کے ایٹمی امور کا متعلقہ فریق ہے اور چین کو امید ہے کہ امریکہ اس مسئلے کے حل میں تعمیری کردار ادا کر سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا چین امریکہ سمیت تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ مذاکرات کے زریعے مختلف امور کے حل کیلئے کوشش کرے گا ۔ یاد رہے گزشتہ دنو ں امریکی وزیر خارجہ ٹیلر سن نے کہا تھا کہ امریکہ شمالی کوریا کی حکومت اور اس کا عدم استحکام نہیں چاہتا بلکہ امریکہ جزیرہ نما کوریا کی وحدت کے عمل میں تیزی کا خواہشمند ہے ۔

انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ سرحد عبور کرنے کیلئے کسی قسم کے بہانے تلاش نہیں کر رہا بلکہ شمالی کوریا کو اس بات کا احساس دلانا چاہتا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کے بغیر خطے کی سلامتی اور خوشحالی ممکن ہے ۔

متعلقہ عنوان :