سندھ سے ممتاز ماہر قانون بیرسٹر عمر سومرو کی چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات

دیہی سندھ تبدیلی کیلئے مکمل یکسو اور تیار ہے، دیہی سندھ کے عوام چاہتے ہیں کہ ایسی جماعت اقتدار میں آئے جو ان کی عزت نفس بحال کرسکے، بیرسٹر عمر سومرو چیئرمین تحریک انصاف کی بیرسٹر عمر سومرو کو مقامی سطح پر تنظیم کو متحرک کرنے کی ہدایت تعلیم یافتہ نوجوان پاکستان اور قوم کی امیدوں کا مرکز ہیں، عمران خان

پیر 8 مئی 2017 23:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء) سندھ کے ممتاز ماہر قانون بیرسٹر عمر سومرو نے بنی گالہ اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کی جس میںدیہی سندھ کے سیاسی رجحانات پر مفصل بریفنگ دی گئی۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ خبر کے مطابق بیرسٹر عمر سومرو کا کہنا تھا کہ دیہی سندھ تبدیلی کیلئے مکمل یکسو اور تیار ہے۔

جبکہ دیہی سندھ کے عوام لوٹ مار اور استحصالی راج سے تنگ آچکے ہیں۔

(جاری ہے)

اورچاہتے ہیں کہ ایسی جماعت اقتدار میں آئے جو ان کی عزت نفس بحال کرسکے۔ بیرسٹر عمر سومرو نے کہا کہ دیہی سندھ کے عوام غربت اور جہالت سے نجات دلانے والے مسیحا کے منتظر ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف نے بیرسٹر عمر سومرو کو مقامی سطح پر تنظیم کو متحرک کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ چیئرمیں نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوان پاکستان اور قوم کی امیدوں کا مرکز ہیں۔وڈیرا شاہی اور جاگیرداری نظام سے عوام کی نجات تعلیم و آگہی سے ممکن ہے۔چیئرمین نے کہا کہ دوبارہ سندھ جاؤں گا اور اپنے سندھی بھائیوں کیساتھ ملکر سندھ کا مستقبل طے کروں گا: