وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کے پہلی تین سہ ماہی کی معاشی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

آمدنی میں کمی اورسود کی ادائیگی کے بوجھ میں اضافے سے بجٹ خسارے نے ایک بارپھر ملکی معیشت کوجکڑلیا

پیر 8 مئی 2017 23:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء) وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کے پہلی تین سہ ماہی کی معاشی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آمدنی میں کمی اورسود کی ادائیگی کے بوجھ میں اضافے سے بجٹ خسارے نے ایک بارپھر ملکی معیشت کوجکڑلیاہے۔وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے بجٹ میں مالیاتی خسارے کا ہدف 1278 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا تاہم تین ماہ قبل ہی یہ 1238 ارب روپے پر پہنچ گیاہے ۔

(جاری ہے)

بجٹ خسارے کو پورا کرنے کیلئے ملکی ذرائع سے 1018ارب روپے اور غیرملکی ذرائع سے 220ارب روپے قرضہ حاصل کیا گیا۔ موجودہ حکومت بجٹ خسارہ 8فیصد سے کم کرکے 4.6فیصد تک لانے میں کامیاب ہوئی تھی۔رپورٹ کے مطابق حکومتی قرضوں پر1094ارب روپے سودکی ادائیگی کی گئی۔ اس دوران دفاعی شعبے میں 535ارب اور ترقیاتی کاموں سمیت نیٹ لینڈنگ پر 769ارب روپے خرچ کئے گئے۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ پہلی تین سہ ماہی کے دوران مجموعی حکومتی آمدنی 3145ارب روپے تک محدود رہی۔ جن میں سے ٹیکس وصولیوں کی مد میں 2964ارب روپے جبکہ نان ٹیکس آمدنی کی مد میں 451ارب روپے وصول کئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق تین سہ ماہیوں میں چاروں صوبوں کو 1412 ارب روپے ہی مل سکے ہیں۔ اس دوران صوبوں نے وفاق کو 137 ارب روپے کا فاضل بجٹ بھی دیا۔

متعلقہ عنوان :