بھارتی نژادبرطانوی بچی نے آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ کو ہرا دیا

ذہین ترین افرادکے لیے 140کا اسکور طے ہے،12سالہ بچی نے 162اسکورحاصل کرلیے

پیر 8 مئی 2017 13:27

مانچسٹر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء)ایک 12 سالہ بچی نے ذہانت کے ٹیسٹ میں البرٹ آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ جیسے سائنسدانوں کو بھی شکست دے دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آئی کیو ٹیسٹ لینے والے ادارے مینسا نے ذہین ترین افراد کے لیے 140 کا اسکور طے کر رکھا ہے مگر راج گوری پوار نامی بچی نے 162 اسکور حاصل کیا۔

یہ اسکور آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ کے اسکور سے دو پوائنٹ سے زیادہ تھا۔

(جاری ہے)

راج گوری پوار برطانیہ کے علاقے چیسشائر سے تعلق رکھتی ہے تاہم ان کے والدین کا تعلق بھارت سے ہے۔بچی نے مانچسٹر میں آئی کیو ٹیسٹ دیا اور اٹھارہ سال سے کم زیادہ سے زیادہ اسکور حاصل کرنے والی بچی کا اعزاز بھی حاصل کیا۔آئی کیو ٹیسٹ لینے والے ادارے مینسا کا دعویٰ ہے کہ وہ دنیا کی سب سے بڑی اور پرانی آئی کیو سوسائٹی ہے اور راج گوری ان 20 ہزار افراد میں سے ایک ہے جنھوں نے اتنا زیادہ اسکور حاصل کیا۔راج گوری نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ٹیسٹ سے قبل میں کچھ نروس تھی مگر وہ اچھا ہوگیا، اتنے اچھے نتائج پر میں بہت مطمئن ہوں۔

متعلقہ عنوان :