پی ایم ایجوکیشن ریفارم پروگرام کی آڑ میں لیگی سینیٹر کے صاحبزادے کی عیاشیاں جاری

ل کے قلیل عرصے میں وزارت کیڈ کے پی ایم ایجوکیشن ریفارم یونٹ کے لئے دو درجن سے زائد گریڈ17اور اس سے زائد کی خلاف قواعد بھرتیاں ایڈوائزر کیڈ علی رضا کی طرف سے بوگس بلوں کی مد میں پراجیکٹ فنڈز میں سے کروڑوں روپے ہتھیانے کا بھی انکشاف ہوا ہے پی ایم ایجوکیشن ریفارم یونٹ کے نام پر خلاف میرٹ کی گئی ان بھرتیوں پر سیکرٹری کیڈ سمیت وزارت کیڈ کے اعلیٰ حکام نے مجرمانہ خاموشی اختیار کرلی

پیر 8 مئی 2017 23:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء) پی ایم ایجوکیشن ریفارم پروگرام کی آڑ میں لیگی سینیٹر کے صاحبزادے کی عیاشیاں جاری۔ 1سال کے قلیل عرصے میں وزارت کیڈ کے پی ایم ایجوکیشن ریفارم یونٹ کے لئے دو درجن سے زائد گریڈ17اور اس سے زائد کی خلاف قواعد بھرتیاں کی گئی ہیں۔2,2لاکھ روپے ماہوار تنخواہ اور نجی سیکٹر سے ڈائریکٹ گریڈ19میں بھرتی کی گئی دوشیزائیں دن بھر ایڈوائز کیڈ علی رضا کو جلوے دکھا کر عوض مول رہی ہیں۔

مونٹیسوری ایجوکیشن کے نام پر ایف ڈی ای کی ای ایس ٹی اور ایس ایس ٹی کی 21پوزیشنیں ری ڈیزیگنیٹ کروانے کے بعد پرائیویٹ سیکٹر سے استانیاں بھرتی کی گئی ہیں۔ وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں گزشتہ2سال میں ماسوائے سفیدی کے تمام اخراجات ایف ڈی ای کے ریکرنگ فنڈ سے ادا کئے گئے۔

(جاری ہے)

ایڈوائزر کیڈ علی رضا کی طرف سے بوگس بلوں کی مد میں پراجیکٹ فنڈز میں سے کروڑوں روپے ہتھیانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی طرف سے وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں کی حالت زار بہتر بنانے کے لئے اپنی صاحبزادی مریم نواز شریف کے سپرد کئے جانے والے پی ایم ایجوکیشن ریفارم پروگرام (منصوبی) میں غیر متعلقہ اور خلاف میرٹ لگائے جانے والے ایڈوائزر علی رضا کی طرف سے نجی شعبہ تعلیم کو نوازنے کے عمل کی بارہا نشاندہیوں کے باوجود تاحال کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے لیکن ہاؤس سکول سسٹم سے پی ایم ایجوکیشن ریفارم پروگرام کی ایڈوائزری سنبھالنے والے لیگی خاتون سینئر کی صاحبزادے علی رضا کی طرف سی1سال کے قلیل عرصے میں سرکاری خرچ پر عیاشی کا تمام سامان اکٹھا کر لیا گیا ہے۔

مختلف نوعیت کی سپیشلست کے نام پر نجی شعبہ تعلیم سے ماڈرن خواتین کو پانے گرد اکٹھا کرنے کے لئے خلاف قانون گریڈ 19میں درجنوں بھرتیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ پی ایم ایجوکیشن ریفارم یونٹ کے نام پر خلاف میرٹ کی گئی ان بھرتیوں پر سیکرٹری کیڈ سمیت وزارت کیڈ کے اعلیٰ حکام نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ سیکرٹری کیڈ نرگس گیلو نے رابطہ کرنے پر موقف اختیار کیا کہ پی ایم ایجوکیشن ریفارم پروگرام میں مختلف ماہرین کی گریڈ19کی گئی بھرتیاں پراجیکٹ کے پی سی ون کی منظور شدہ پوسٹیں ہیں جس کے لئے ایف پی ایس سے نامزدگی ضروری نہیں۔

انہوں نے مانٹیسوری ایجوکیشن کے لئے 22ای ایس ٹی اور ایس ایس ٹی اساتذہ کی پوسٹوں کی ری ڈیزیگنیشن کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ معاملہ سے آگاہی حاصل کرنے کے بعد ہی کچھ کہنے کی پوزیشن میں ہوں گی۔ انہوں نے 4ماہ قبل بطور وائس پرنسپل بھرتی ہونے والی ثمینہ عارف کی بطور انتظامی آفیسر تعیناتی کے معاملے میں بھی لاعلمی کااظہار کیا ہے۔(علی)