لاہور :پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا اور ناقص خوراک بنانیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن

ڈان فروزن کے فوڈز پروڈکشن یونٹ مانگا منڈی کو سربمہر کر دیا گیا، یونٹ میں گندے ماحول اور حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف اشیا تیار کی جارہی تھی، ڈائریکٹر آپریشنز رافعیہ حیدر

پیر 8 مئی 2017 23:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا اور ناقص خوراک بنانیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، ڈان فروزن کے فوڈز پروڈکشن یونٹ مانگا منڈی کو سربمہر کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر آپریشنز رافعیہ حیدر کے مطابق مانگا منڈی میں واقع ڈان فروزن کے پراڈکشن یونٹ میں گندے ماحول اور حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف اشیا تیار کی جارہی تھی، فوڈ اتھارٹی نے محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے یونٹ کو سیل کردیا اور 96لیٹر گندا ، بدبودارتیل تلف کر دیا گیا۔

ڈائریکٹر آپریشنز کا کہنا ہے کہ ڈان فروزن فوڈز کوزائد المیعاد تیل، گندے پانی اور حشرات کی موجودگی پر سیل کیا گیا ہے۔ اسی طرح لاہوری چٹخارہ ،منی مارکیٹ گلبرگ کو اصلاحی نوٹس پر عمل نہ کرنے پر سیل کر دیا گیا۔فوڈاتھارٹی کی جانب سے چائے خانہ ایم ایم عالم روڈ کوگندے فریزر، ناقص صفائی پر 15ہزار جرمانہ عائد کیا گیا۔(وقاص)

متعلقہ عنوان :