سعودی عرب نے کوئی بیوقوفی کی تو ہماری فوج مکہ اور مدینہ کے علاوہ پورا ملک تباہ کر دے گی ،ایران کی دھمکی

پیر 8 مئی 2017 15:59

تہران (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء) ایران نے دھمکی دی ہے کہ اگر سعودی عرب نے ایران کیخلاف کوئی بیوقوفی کی تو ہماری فوج مکہ اور مدینہ کے علاوہ پورا ملک تباہ کر دے گی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر دفاع نے اپنے ٹی وی انٹرویو کے دوران جارحانہ موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سعودی عرب کو کسی بھی قسم کی بیوقوفی کرنے سے خبردار کر رہے ہیں لیکن اگر ایسا کیا گیا تو ہم مکہ اور مدینہ کے علاوہ پورے ملک کوتباہ کر دیں گے۔

(جاری ہے)

یہ بات انھوں نے سعودی نائب ولی عہد محمد بن سلمان کے بیان کے جواب میں کیا جس میں کہا گیا تھا کہ ریاض اور تہران میں کوئی بھی جنگ ایرانی سر زمین پر لڑی جائے گی ۔سعودی ولی عہد نے یمن کے خلاف سعودی جنگ جس میں کم و بیش 12ہزار یمنی شہری جاں بحق اور سینکڑوں بے گھر ہو چکے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم سعودی عرب کی بجائے ایران میں جنگ لڑنے کیلئے کام کریں گے۔ انہو ں نے مزید کہا تھا کہ ہم ایرانی حکومت کا اصل ہدف ہیں مگر ہم اس وقت کا انتظار نہیں کریں گے کہ جنگ سعودی عرب میں چھڑ جائے مگر اسے ایران کی سرزمین تک ہی رکھنے کیلئے کام کریں گے ۔