روس سے ترکی تک گیس کی پائپ لائن پر کام شروع

ٹرک سٹریم نامی گیس پائپ لائن منصوبے کے تحت روسی گیس بحیرہ اسود کے پانیوں کے نیچے سے ترکی تک پہنچائی جائے گی

پیر 8 مئی 2017 13:58

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء)روس سے ترکی تک گیس کی پائپ لائن پر کام شروع کردیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرک سٹریم نامی گیس پائپ لائن منصوبے کے تحت روسی گیس بحیرہ اسود کے پانیوں کے نیچے سے ترکی تک پہنچائی جائے گی اور روسی ساحل کے قریب اس پائپ لائن کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

روسی گیس کمپنی گیس پروم کے سربراہ الیکسی مِلر کے مطابق یہ تاریخی منصوبہ 2019 کے آخر تک مکمل ہو جائے گا اور تب روس کی یہ برآمدی گیس ترکی اور ممکنہ طور پر یورپی یونین کے رکن ملکوں کو دستیاب ہو سکے گی۔

روس اس پائپ لائن کے ذریعے سالانہ قریب 15.75 بلین کیوبک میٹر گیس اپنے ساحلی علاقے سے ترکی تک پہنچانا چاہتا ہے۔ یہ بات تاہم واضح نہیں کہ یورپی یونین یوکرائن کے بحران کی وجہ سے روسی گیس پائپ لائن کے اس نئے روٹ کی حمایت کرے گی۔

متعلقہ عنوان :