امریکی فوجی خلائی طیارہ کی خفیہ مشن کی تکمیل کے بعدواپسی

طیارہ نے 718دن خلا میں گزارے اور اس دوران مختلف قسم کے تجربات کئے،چینی میڈیا

پیر 8 مئی 2017 20:15

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء)ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا فوجی خلائی طیارہ X-37Bدو سال کے خفیہ مشن کی تکمیل کے بعد زمین پر واپس آگیا ، یہ طیارہ اپنے خفیہ مشن (OTV-4) 4 پر مئی 2015میں بھیجا گیا تھا ، اس طیارے نے خلا میں 718دنوں میں مختلف قسم کے خفیہ تجربات کئے ، یہ اس طیارہ کا چوتھا اور سب سے زیادہ عرصہ جاری رہنے والا مشن تھا ۔

(جاری ہے)

چینی سرکاری خبر رساں ادارہ شنہوا کے مطابق امریکہ کی جانب سے مئی 2015میں خلا میں بھیجا جانے والے فوجی طیارہ X-37Bاپنا خفیہ مشن پورا کر کے واپس زمین پر پہنچ گیا ہے ۔ اس طیارے نے 718دن خلا میں گزارے اور اس دوران مختلف قسم کے تجربات کئے ۔ تفصیلات کے مطابق یہ اس طیارے کا خلا میں چوتھا اور سب سے بڑا مشن تھا ۔ اس پروگرام کو امریکی خلائی ادارہ ناسا کی جانب سے 1999میں شروع کیا گیا تھا اور بعد میں اسے پینٹا گون کے حوالے کردیا گیا ۔ لیفٹیننٹ کرنل رون فیلن نے جو کہ پروگرام کے منیجر ہیں نے کہا کہ یہ پوری قوم کے قابل فخر بات ہے۔