ایشیائی نوبل انعام برائے سن 2018 کا اعلان کر دیا گیا

جمعرات 26 جولائی 2018 19:32

منیلا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 26 جولائی 2018ء) فلپائن کے رامون میگسیسے ایوارڈ، جسے ایشیائی نوبل پرائز بھی قرار دیا جاتا ہے، کے رواں برس کے چھ حق داروں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان میں کمبوڈیا میں نسل کشی کے دور میں بچ جانے والے ایک انسانی حقوق کے کارکن یٴْوک چانگ، بھارت میں ذہنی مریضوں کو تحفظ فراہم کرنے والے ماہر نفسیات بھارت وتوانی، فلپائنی کمیونسٹوں کے ساتھ مذاکرات کرنے والے ہووارڈ ڈی، معذوروں سے امتیاز برتنے کے خلاف آواز بلند کرنے والا ویتنامی ووہ تھی ہوانگ ین۔

مشرقی تیمور میں غریبوں کے لیے کیئر مراکز بنانے والی شخصیت ماریا ڈی لٴْورڈزاور بھارت کے دیہات میں غریب طلبا کو تعلیم دینے والا معلم سونم وانگ چٴْوک شامل ہیں۔ میگسے سے فاؤنڈیش کی جانب سے یہ انعام براعظم ایشیا سے تعلق رکھنے والوں افراد کو دیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :