ٹرمپ روحانی کو نہیں مجھے دھمکی دیں، سینیئر ایرانی جنرل

جمعرات 26 جولائی 2018 20:09

تہران (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 26 جولائی 2018ء)ایران کے سینیئر فوجی کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی نے امریکی صدر ٹرمپ سے کہا ہے کہ وہ جنگ کی دھمکیاں تہران حکومت کو دینے کی بجائے انہیں دیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوے میجر جنرل قاسم سلیمانی نے کہا کہ ایک فوجی سپاہی ہونے کے ناطے یہ اٴْن کا فرض ہے کہ صدر ٹرمپ کی دھمکیوں کا جواب دیں۔ ایرانی جنرل نے مزید واضح کیا کہ اگر ٹرمپ دھمکی کی زبان میں بات کرنا چاہتے ہیں تو پھر انہیں مخاطب کریں۔ میجر جنرل سلیمانی ایرانی فوج کے طاقتور پاسدارانِ انقلاب کی خصوصی ایلیٹ دستے القدس فورس کے سربراہ ہیں۔