مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء انعام اللہ خان نیازی کا الیکشن میں دھاندلی کا الزام

جمعرات 26 جولائی 2018 18:55

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 26 جولائی 2018ء)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء انعام اللہ خان نیازی کا الیکشن میں دھاندلی کا الزام ، پی پی 90سے ہمیں صرف 35پولنگ اسٹیشن کے نتائج دیے گئے ہیں ہمارے پولنگ ایجنٹس کو سادہ کاغذ پر بغیر مہر کے نتائج دیے ہیں اور گنتی کے وقت انھیں باہر نکال دیا گیا جو قابل مذمت ہے مخالفین کو جتانے کے لئے خفیہ ہاتھ نے ہر حربہ استعمال کیا گیا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے نتائج روکے گئے ہیں ہم دھاندلی کے خلاف آر او آفس دھرنہ دین گے اور بھر پور احتجاج کریں گے پریس کانفرنس میں ان کے ہمراہ مسلم لیگی امیدورار پی پی 90محمد عرفان اللہ خان بھی موجود تھے