ظفروال کے نواحی گاوں سدگال میں الیکشن جتنے والوں نے الیکشن ہارنے والوں پر سیدھی فائرنگ کر دی

پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

جمعرات 26 جولائی 2018 18:55

ظفر وال (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 26 جولائی 2018ء) ظفروال کے نواحی گاوں سدگال میں الیکشن جتنے والوں نے الیکشن ہارنے والوں پر سیدھی فائرنگ کر دی ۔تفصیلات کے مطابق ظفروال کے نواحی گاوں سدگال میں گذشتہ روز جتنے والے آزاد ایم پی اے پیر سید سعید الحسن شاہ کے حامیوں نے اپنے ہی گاوں میں اپنے مخالف کے گھر کے سامنے کھڑے ہو کر ڈھول بجانے شروع کر دیے ۔

اور اونچی اونچی آواز میں نعرے مارنے شروع کر دیے ۔

(جاری ہے)

اس صورتحال کو دیکھ کرمحمد شاہد مجید ولد عبدالمجید جو کہ اس وقت اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ڈیرے پے بیٹھے ہوئے تھے ۔ انھوں نے جب اس صورتحال کو دیکھا تو سائیڈ اختیار کرنے ہی لگے تھے ۔کہ ملزمان سیلمان ۔راشد۔اور سجاد نے ان کے اوپر اندھا دندھ فائرنگ شروع کردی ۔ملزم آدھا گھنٹا فائرنگ کرتے رہے۔اور ساتھ میں یہ بھی دھمکیاں لگاتے رہے کہ تم ہماری الیکشن میں بڑی مخالفت کرتے تھے ۔ آج ہم تم کو اس مخالفت کا مزا چکھائے گے ۔ فائرنگ سے پورے علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا۔مقامی تھانہ لیسر کلاں میں واقعے کی روپورٹ لے کر کاروائی کا آغاز کردیا ہے ۔ لیکن ملزم تا حال گرفتار نہ ہوسکے ۔