امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید کے صاحبزادے حافظ طلحہ سعیدحلقہ این اے 91کے انتخابی نتائج کے مطابق تیسرے نمبر پر رہے، نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ

جمعرات 26 جولائی 2018 22:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 26 جولائی 2018ء) امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید کے صاحبزادے حافظ طلحہ سعیدحلقہ این اے 91کے انتخابی نتائج کے مطابق تیسرے نمبر پر رہے اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوںنے ملی مسلم لیگ کی حمایت یافتہ اللہ اکبر تحریک کے پلیٹ فارم سے پہلی مرتبہ انتخابات میں حصہ لیا اور 12ہزار سے زائدووٹ حاصل کئے۔

(جاری ہے)

سیاسی تجزیہ نگاروں کی طرف سے این اے 91سرگودھا کی طرح ملک کے دیگر مختلف حلقوں میں بھی اللہ اکبر تحریک کی جانب سے ایک ایک نشست پر ہزاروں کی تعداد میں ووٹ حاصل کرنے کو بہت بڑی کامیابی قرار دیا جارہا ہے۔ یا د رہے کہ این اے 91سے پی ٹی آئی کے امیدوار عامر سلطان چیمہ کامیاب ہوئے ہیں۔ دوسرے نمبر پر مسلم لیگ (ن) اور تیسرے نمبر پر اللہ اکبر تحریک کے امیدوار حافظ طلحہ سعید رہے۔