وفاقی دارالحکومت کے شہریوںک ا شفاف اور مصفانہ انتخابات کے انعقاد پر نگران حکومت ، الیکشن کمیشن اور پاک فوج کو خراج تحسین

جمعہ 27 جولائی 2018 14:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 27 جولائی 2018ء) وفاقی دارالحکومت کے شہریوں نے شفاف اور مصفانہ انتخابات کے انعقاد پر نگران حکومت ، الیکشن کمیشن آف پاکستان اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیاہے۔ حالیہ عام انتخابات میں اسلام آباد کے شہریوں بالخصوص خواتین نے گزشتہ انتخابات کے مقابلہ میں زیادہ جوش و خروش سے شرکت کرتے ہوئے بھرپور انداز میں اپناحق رائے دہی استعمال کیا اور گزشتہ عام انتخابات 2013ء کے مقابلہ میں 2018ء کے حالیہ عام انتخابات میں خواتین ووٹرز کی شرح میں قابل قدر اضافہ دیکھا گیا ہے۔

انتخابات میں خواتین ووٹرز نے اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیا اور نتائج پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حالیہ انتخابات صاف اور شفاف ہوئے ہیں جس پر ہم پاک فوج اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ہمارا ملک دنیا کے خطے پر روشن ستارے کی طرح جگمگائے۔

(جاری ہے)

آئی ٹین ون کی رہائشی نسرین اختر نے اے پی پی کو بتایاک ہمیں حالیہ ہونے والے انتخابات کی شفافیت سے مطمئن ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں پہلی بار اتنے صاف اور شفاف الیکشن ہوئے۔ یہ شفافیت پاکستان میں تبدیلی کا پہلا قدم ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب تمام لوگوں کو ملک کی ترقی کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔