آلو اور چاول کی نبست دالیں صحت کے لئے زیادہ مفید ہیں،طبی ماہرین

پیر 30 جولائی 2018 13:09

اوٹاوا۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 30 جولائی 2018ء) ایک نئی طبی سائنسی تحقیق میں کہا گیاہے کہ آلو اور چاول کی نسبت دالیں صحت کے لیے زیادہ مفید ہیں۔

(جاری ہے)

کینیڈا کی گلیو یونیوسٹی کے زیراہتمام کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دالوں میں چاول اور آلو کی نسبت شوگر کی بہت کم مقدار پائی جاتی ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دالیں چاولوں اور آلو کی نسبت خون میں گلوکوز کی 20 فی صد کم مقدار شامل کرتی ہیں۔خاتون پروفیسر الیسن ڈونکان کا کہنا ہے کہ اپنی کھانے کی پلیٹ میں نصف مقدار دالوں کی شامل کرلیں تو اس کے نتیجے میں آپ کے جسم میں کاربوہائیڈ ریٹ کا تناسب بہتر ہوجائی گا۔

متعلقہ عنوان :