الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چند سیاسی رہنمائوں کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے استعفی کے مطالبہ کو مسترد کر دیا

پیر 30 جولائی 2018 22:21

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 30 جولائی 2018ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آل پارٹیز کانفرنس کے اختتام پر چند سیاسی رہنمائوں کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے استعفی کے مطالبہ کو مسترد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو الیکشن کمیشن آف ہاکستان کے ترجمان کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس کے اختتام پر چند سیاسی رہنمائوں کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے استعفی کے مطالبہ کو مسترد کر تے ہیںاور اس ضمن میں گزشتہ چند روز سے ہونے والی بے بنیاد باتوں کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنجیدگی سے لیتے ہوئے نہ صرف مذمت کی ہے بلکہ اس حوالے سی(آج)منگل کو اپنے تفصیلی رد عمل سے بھی عوام کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔