بھارتی ریاست آسام میں 40 لاکھ افراد مصدقہ شہریوں کی فہرست سے خارج

پیر 30 جولائی 2018 14:38

نئی دہلی۔30 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 30 جولائی 2018ء)شمال مشرقی بھارتی ریاست آسام میں مقیم قریب 40 لاکھ تارکین وطن کو مصدقہ ملکی شہریوں کی فہرست سے خارج کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی رجسٹرار جنرل اور مردم شماری کمشنر نے میڈیا کو بتایا کہ اس دستاویز سے خارج کیے گئے افرد کو ملک بدر نہیں کیا جائے گا اور انہیں اس اقدام کے خلاف اپیل دائر کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ اب تک 30لاکھ افراد اپنی بھارتی شہریت کی دستاویزات پیش کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ آسام میں ایسے افراد کی شناخت کی جا رہی ہے جو1971ء کے بعد بنگلہ دیش سے بھارت داخل ہوئے تھے ۔