عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالا پر وزیر اعظم ہائوس کی طرح سیکیورٹی فراہم کر دی گئی

پیر 30 جولائی 2018 19:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 30 جولائی 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالا پر وزیر اعظم ہائوس کی طرح سیکیورٹی فراہم کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق متوقع وزیر اعظم عمران خان سے چیف کمشنر اسلام آباد کی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے عمران خان کو بنی گالا کی سیکیورٹی کے حوالے سے ایس او پیز سے آگاہ کیا ۔اس موقع پر بنی گالا کے اطراف میں سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے جبکہ غیر متعلقہ افراد کاداخلہ بند کر دیا گیا ہے ،اب صرف وہی لوگ اندر جا سکیں گے جن کے نام بنی گالا رہائش گاہ کی جانب سے دئیے جائیں گے ۔