پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی حمایت کے بدلے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کا عہدہ مانگ لیا

پیر 30 جولائی 2018 17:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 30 جولائی 2018ء) پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو زرداری کو اپوزیشن لیڈر کے بدلے پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی حمایت کی یقین دہانی کرادی ہے ۔پیپلز پارٹی نے اپوزیشن لیڈر کے عہدے کی حمایت کیلئے ایم ایم اے اور آزاد امید واروں سے مشاورت کا عمل تیز کردیا ہے ،مسلم لیگ ن کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ دینے کے بدلے پنجاب اسمبلی میں حمایت اور سینٹ میں اپوزیشن لیڈر کی نشست دینے کی پیش کش پر ابھی تک مثبت جواب نہیں دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں پہلی بار آنے والے پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کو اپوزیشن لیڈر کا اہم عہدہ دلانے کیلئے اپوزیشن کی دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے تیز کردیے ہیں ذرائع کے مطابق پی پی کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن کو قومی اسمبلی کی اپوزیشن لیڈر شپ کے بدلے پنجاب اسمبلی میں حمایت اور سینٹ میں اپوزیشن لیڈر کی پیش کش کی گئی ہے تاہم مسلم لیگ ن کی جانب سے پی پی کی اس تجویز کا ابھی تک جواب نہیں دیا گیا ہے اور مسلم لیگ ن کے بعض حلقے بھی اس تجویز کی مخالفت کر تے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا اہم عہدہ اپنے پاس رکھنے پر زور دے رہے ہیں ذرائع کے مطا بق پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں ممکنہ اپوزیشن میں شامل ایم ایم اے سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ بھی اپنے رابطے تیز کئے ہیں او ر ان سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے بلاول بھٹو کی حمایت کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں اس سلسلے میں پارٹی کے اہم اور سینئر رہنما انتخابات کے اگلے روز ہی سے سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطوں کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں ۔

اعجاز خان