اسلام آباد،نواز شریف کا پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ سے دوبارہ جیل جانے کا اصرار

ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے ابھی ہسپتال میں ہی رکھنے کی رائے دی

پیر 30 جولائی 2018 23:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 30 جولائی 2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف نے پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ سے دوبارہ جیل جانے کا اصرار کیا ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے ابھی ہسپتال میں ہی رکھنے کی رائے دی میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے پیر کے روز پمز ہسپتال میں میڈیکل چیک کے دوران میڈیکل بورڈ سے اصرار کیا کہ اگران کی ابتدائی طبی امداد مکمل ہو چکی ہے تو انہیں واپس جیل بھیج دیا جائے تا ہم ان کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے رائے دی کہ انہیں فی الحال پمز ہسپتال میں ہی رکھا جائے۔