وزارت اعلیٰ کے عہدے کیلئے پرویز خٹک نے خیبر پختونخوا میں نمبر گیم شروع کردی

سپیکر ہائوس پشاورمیںنومنتخب اراکین کو اعتماد میں لینے کیلئے غیر رسمی اجلاس، پی ٹی آئی کا فارورڈ بلاک بننے کا خدشہ پی ٹی آئی میں کوئی گروپ بندی نہیں، ہم سب خان کے سپاہی ہیں، وزارت اعلیٰ کے بارے میں عمران خان فیصلہ کرینگے،پرویزخٹک

پیر 30 جولائی 2018 22:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 30 جولائی 2018ء) خیبر پختونخوا میں واضح اکثریت کے باوجود پی ٹی آئی کو حکومت بنانے میں مشکلات کا سامنا،وزارت اعلیٰ کے عہدے کیلئے پرویز خٹک نے خیبر پختونخوا میں نمبر گیم شروع کردی۔ سپیکر ہائوس پشاورمیںنومنتخب اراکین کو اعتماد میں لینے کیلئے غیر رسمی اجلاس بھی ہوا۔خیبر پختونخوا میں میں پی ٹی آئی کا فارورڈ بلاک بننے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کیمطابق پرویز خٹک نے بغیر اجازت کے سپیکر ہاؤس میں نو منتخب اراکین کو اعتماد میں لینے کیلئے اجلاس بلایا ۔ ذرائع کیمطابق اجلاس میں تیس سے زائدنو منتخب اراکین نے شرکت کی۔تاہم وزیر اعلی کے عہدے کیلئے امیداوار عاطف خان سمیت کئی دیگر اراکین نے شرکت نہیں کی۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں پرویز خٹک کاکہنا تھا کہ پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں اور وزارتوں کا فیصلہ عمران خان خود کرینگے ۔انکاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں کوئی گروپ بندی نہیں، ہم سب خان کے سپاہی ہے، وزارت اعلی کے بارے میں عمران خان فیصلہ کرینگے ، ہمارے ایم پی ایز میں کوئی اختلاف نہیں، عمران خان جو بھی فصلہ کرے گا قبول ہوگا، ایم پی ایز کا تعارفی اجلاس تھا۔

متعلقہ عنوان :