پاکستان پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن سے تمام حلقوں میں دوبارہ گنتی کا مطالبہ کر دیا

پی پی پی وفد کی چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا سے ملاقات

پیر 30 جولائی 2018 23:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 30 جولائی 2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن سے تمام حلقوں میں دوبارہ گنتی کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

پیر کو پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا سے ملاقات کی،وفد میں سینٹ میں اپوزیشن لیڈر شیری رحمان اور نوید قمر بھی شامل تھے ،ملاقات کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے سامنے تمام تحفظات رکھے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے تمام تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ آئین اور الیکشن ایکٹ کے مطابق تمام متعلقہ حلقوں میں دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا ہے۔