حلقہ نہیں ڈبہ کھلوائیں ،عامر لیاقت نے فیصل سبزواری کو انتہائی دلچسپ پیشکش کرڈالی

جو حلقہ چاہیں کھلوا لیں اور کوئی نہیں تو میں اپنا حلقہ پیش کرتا ہوں آپ حلقہ چھوڑیں میرے حلقے کا ایک ایک ڈبہ کھلوائیں لیکن ایک شرط ہے کہ جو بھی ہارے وہ پھر روئے گا نہیں،عامر لیاقت حسین

پیر 30 جولائی 2018 23:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 30 جولائی 2018ء)حلقہ نہیں ڈبہ کھلوائیں ،عامر لیاقت نے فیصل سبزواری کو انتہائی دلچسپ پیشکش کرڈالی۔عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ جو حلقہ چاہیں کھلوا لیں اور کوئی نہیں تو میں اپنا حلقہ پیش کرتا ہوں آپ حلقہ چھوڑیں میرے حلقے کا ایک ایک ڈبہ کھلوائیں لیکن ایک شرط ہے کہ جو بھی ہارے وہ پھر روئے گا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق 25 مئی کو پاکستان کے تاریخی انتخابات انعقاد پذیر ہوئے جس کے نتیجے میں پہلی بار پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آ ئی ہے ۔پاکستان تحریک انصاف نے تاریخی کامیابی سمیٹتے ہوئے قومی اسمبلی کی 115 سیٹیں سمیٹی ہیں جبکہ خیبر پختونخواہ میں بھی بھاری اکثریت حاصل کرلی ہے۔اسی طرح پنجاب میں بھی تحریک انصاف کی جانب سے حکومت بنانے کے لیے جوڑ توڑجاری ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف نے نہ صرف اپنے دیگر مخالفین بلکہ مسلم لیگ ن کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔تحریک انصاف نے نہ صرف مسلم لیگ ن کے قلعے میں دراڑ ڈال دی ہے بلکہ مسلم لیگ ن کا گڑھ سمجھے جانے والے شہروں میں تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کا صفایا کر ڈالا ہے۔صرف مسلم لیگ ن ہی نہیں پاکستان تحریک انصاف نے اپنے تمام مخالفین کے لیے طبل جنگ بجا دیا ہے۔

ان جماعتوں میں پاکستان پیپلز پارٹی،ایم ایم اے اور متحدہ قومی موومنٹ بھی شامل ہیں ۔مسلم لیگ ن کے بعد سب سے زیادہ متاثر متحدہ قومی موومنٹ ہوئی ہے جن سے تحریک انصاف نے کراچی چھین لیا ہے۔21سیٹیں میں سے زیادہ تر نشستیں تحریک انصاف نے حاصل کرکے بتا دیا کہ وہ ہی کراچی کا مستقبل ہے۔اس پر ایم کیو ایم نے بھی دھاندلی کا شور مچا دیا ہے۔فیصل سبزواری نے اس حوالے سے تحریک انصاف پر سنگین الزامات عائد کر دئیے ۔

انکا جواب دیتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اور رکن اسمبلی عامرلیاقت کا کہنا تھا کہ فیصل سبزواری میرے بھائی بھی ہیں اور پرانے ساتھی بھی ہیں ۔انکا کہنا ہے کہ وہ جو حلقہ چاہیں کھلوا لیں اور کوئی نہیں تو میں اپنا حلقہ پیش کرتا ہوں آپ حلقہ چھوڑیں میرے حلقے کا ایک ایک ڈبہ کھلوائیں لیکن ایک شرط ہے کہ جو بھی ہارے وہ پھر روئے گا نہیں ۔انکا مزید کہنا تھا کہ میں بھی بیٹھ جاتا ہوں فیصل سبزواری بھی آ جائیں جو نتیجہ نکلے گا ہمیں قبول کرنا ہوگا۔