کراچی میں کچرے کے ڈھیر سے ملنے والے بیلٹ پیپرز کے حوالہ سے صوبائی الیکشن کمشنر، متعلقہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسر سے تفصیلی رپورٹ طلب

پیر 30 جولائی 2018 18:34

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 30 جولائی 2018ء) الیکشن کمیشن نے مبینہ طور پر کراچی میں کچرے کے ڈھیر سے ملنے والے بیلٹ پیپرز کے حوالہ سے صوبائی الیکشن کمشنر، متعلقہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسر سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق ذرائع ابلاغ میں قیوم آباد کراچی میں کچرے کے ڈھیرے سے بیلٹ پیپرز ملے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر، متعلقہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسر کو حکم دیا ہے کہ اس معاملہ کی تفصیلی رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھجوائی جائے۔