ملازمت کے مشکل تقاضوں کے پیش نظر امریکی نیوی میں شادی ناممکن ہونے لگی،سروے

ذاتی فیصلوں اور پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی کے درمیان نیوی کے لوگوں کو فیصلہ کرنا کافی مشکل ہوتا ہے،رپورٹ

پیر 30 جولائی 2018 12:37

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 30 جولائی 2018ء)امریکی نیول حکام نے کہاہے کہ ملازمت کے مٴْشکل اور سخت تقاضوں کے پیش نظر نیوی سے وابستہ افراد کے لیے شادی بیاہ جیسے سماجی امور کو ساتھ چلانا مشکل ہو رہا ہے۔ وہ وقت زیادہ دورنہیں رہا جب نیوی میں ملازمت کرنے کے لیے کسی بھی اہلکارکے لیے شادی ناممکن ہوجائے گی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک سروے رپورٹ میں بتایاگیاکہ نیوی میں کام کرنے والے مردوں کی ایک بڑی تعداد یہ یقین کررہی ہے کہ فوجی سروس کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے شادی ان کے لیے محال ہوچکی ہے۔فوجیوں کی سروسز سے وطن واپسی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیوز کی بھرمار ہے جن میں لاکھوں امریکی اپنی رومانوی اور خاندانی زندگی پر بات کرتے ہیں مگر نیوی میں دوسرے ملکوں میں خدمات انجام دینیوالوں کے لیے وقت بہت کم ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

حیران کن امریہ ہے کہ نیوی میں کام کرنے والوں کے معاشقے اور ان کی محبتیں ادھوری رہتی ہیں، مگرانہیں معروف موسیقار فران سیںٹارا کے گیت ’محبت اور زندگی ٹانگے اور گھوڑے کی مانند ہیں جو ایک ساتھ حرکت کرتے ہیں‘۔ رائے عامہ کے جائزے کے مطابق ذاتی فیصلوں اور پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی کے درمیان نیوی کے لوگوں کو فیصلہ کرنا کافی مشکل ہوتا ہے۔

اس سروے میں کم سے کم 13000 امریکی نیول اہلکاروں کی رائے لی گئی۔سروے میں شامل اہلکاروں میں سے بیشتر نے ایک طرف شادی بیاہ اور خاندان بسانے کے لیے پرکشش تجاویز پیش کی جاتی ہیں مگر دوسری طرف ان کے سروس کے تقاضے اتنے مشکل اور منفرد ہیں کہ فوج کے کلچر کے پیش نظر خاندان بنانے یا بسانے کی بات مشکل سے مشکل تر ہوتی جا رہی ہے۔سروے میں شامل 45 فی صد غیر شادی شدہ مردوں اور52 فی صد خواتین نے کہا کہ نیوی میں جس طرح انہیں زندگی گذارنا پڑتی ہے تو وہ اپنی سروس جاری رکھتے ہوئے شادی کے بارے میں بہت کم غور کر پاتے ہیں۔