ملائیشین طیارے کی گم شدگی کے حوالے سے کوئی نئی بات سامنے نہیں آئی

رپورٹ میں بعض غلطیوں کی نشاندہی اوربتایاگیاکہ اس تناظر میں رہنما ہدایات پر بھی عمل نہیں کیا گیا،متاثرین کی گفتگو

پیر 30 جولائی 2018 15:00

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 30 جولائی 2018ء) 2014 میں لاپتہ ہونے والے ملائشیئن ایئر لائن کے جہاز کے مسافروں کے خاندانوں کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تازہ ترین تفتیشی رپورٹ میں کوئی نئی بات سامنے نہیں آئی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ریڈیو کے مطابق لاپتہ جہاز کے مسافروں کے رشتے داروں نے تاہم یہ بتایا کہ رپورٹ میں بعض غلطیوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ اس تناظر میں رہنما ہدایات پر بھی عمل نہیں کیا گیا۔ یہ مسافر طیارہ آٹھ مارچ سن 2014 کو کوالالمپور سے چینی دارالحکومت بیجنگ جاتے ہوئے اپنی پرواز شروع کرنے کے قریب ایک گھنٹے بعد ریڈار اسکرین سے اچانک غائب ہو گیا تھا۔ اس ہوائی جہاز میں مسافروں اور عملے کے ارکان سمیت کل 239 افراد سوار تھے۔

متعلقہ عنوان :