برازیل میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ

پائلٹ ہلاک،دیگر چھ مسافر محفوظ رہے، حادثے سے قبل فضا میں طیارے کی رفتار معمول سے زیادہ اور کم بلندی پر تھا،عینی شاہدین

پیر 30 جولائی 2018 12:37

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 30 جولائی 2018ء)برازیل میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا جبکہ طیارے میں سوار دیگر چھ مسافر محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

پائلٹ طیارے میں لگنے والی آگ کی لپیٹ میں آگیا اور کسی قسم کی امداد ملنے سے قبل ہلاک ہوگیا،امریکی ٹی وی کے مطابق طیارہ گرنے کا حادثہ برازیل کے علاقے ساو پولو کی ائیر فیلڈپر پیش آیا۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثے سے قبل فضا میں طیارے کی رفتار معمول سے زیادہ اور معمول سے کم بلندی پر تھا۔طیارہ گرنے سے ایک زور دار دھماکا سنائی دیا جس کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی، جس میں سوار 6 مسافروں نے فوری طور پر جہاز سے کود کر اپنی جان بچائی۔پائلٹ طیارے میں لگنے والی آگ کی لپیٹ میں آگیا اور کسی قسم کی امداد ملنے سے قبل ہلاک ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :