چین میں سیلابی موسم نے تباہی مچا دی،

میانمر میں پل بہہ گیا،کیلی فورنیا میںآگ بے قابو چینی سیچوان کی شن میان کاؤنٹی میں مٹی کے تودے گرنے سے کئی گاؤں خالی،میانمر میں سیلاب سے ایک لاکھ افرادمتاثر

پیر 30 جولائی 2018 14:12

کیلی فورنیا سٹی /ینگون//بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2018ء) میانمر میں پٴْل سیلابی پانی میں بہہ گئے، چین میں سیلاب نے تباہی مچا دی۔ کیلیفورنیا میں گرم موسم کے باعث جنگل کی آگ بجھانا مشکل ہو گیا۔ بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے مختلف ممالک میں موسمی حالات مختلف ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنوب مغربی چین میں طوفانی بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔

صوبوں یونان اور سیچوان میں طوفانی بارشوں کا پانی اپنے ساتھ مٹی بہا لایا۔ سیچوان کی شن میان کاؤنٹی میں مٹی کے تودے گرنے سے کئی گاؤں خالی کروا لئے گئے ۔میانمرمیں بارش اور سیلاب سے درجنوں گھر اور پل بہہ گئے۔پچاس ہزار افراد کونقل مکانی کرنا پڑی۔۔ حکام کے مطابق بارش سے ایک لاکھ افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو اہلکار لوگوں کی مدد میں مصروف ہیں۔

کولمبیا میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے گلیاں ندی نالوں میں بدل گئیں، پانی گھروں میں داخل ہوگیا، دو ہزار افراد متاثرہوئے۔ افریقی ملک لاؤس میں ڈیم ٹوٹنے سے تباہی پھیل گئی، ہلاکتوں کی تعداد نو ہوگئی جبکہ درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔کیلیفورنیا میں گرم موسم کی وجہ سے کیلیفورنیا کے جنگلات کی آگ خوفناک صورتحال اختیار کر چکی ہے۔ آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی، حکام کا کہنا تھا 90 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیلے جنگلات کو نقصان پہنچا، ریاست میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

جنوبی مغربی چین میں طوفانی بارشوں سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا، لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد گھروں کو نقصان پہنچا۔ صوبوں یونان اور سیچوان میں طوفانی بارشوں کا پانی اپنے ساتھ مٹی بہا لایا، یونان کے قصبے شان جیانگ میں تین گھنٹے میں پچاس ملی میٹر بارش نے نشیبی علاقوں کو ڈبو دیا۔سیچوان کی شن میان کاؤنٹی میں مٹی کے تودے گرنے سے کئی گاؤں خالی کروا لئے گئے جبکہ ہائی وے کو کئی مقامات پر ٹریفک کے لئے بند کرنا پڑا۔