تحریک انصاف نے اپنے کارکنان کو پمز جانے اور کسی قسم کے مظاہرے سے منع کردیا،چیئرمین کی طرف سے نواز شریف کی صحتیابی کیلئے دعا کی ہدایت

پیر 30 جولائی 2018 01:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 30 جولائی 2018ء) تحریک انصاف نے اپنے کارکنان کو پمز جانے اور کسی قسم کے مظاہرے سے منع کردیا۔

(جاری ہے)

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کسی قسم کے مظاہرے یا نعرہ بازی سے باز رہنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان اگر پمز کے سامنے جمع ہیں تو پر امن طور وہاں سے ہٹ جائیں، سینٹر فیصل جاوید کے مطابق چیئرمین نے نواز شریف کی صحتیابی کیلئے دعا کی ہدایت بھی کی ہے۔