بشٰری بی بی کے سابقہ شوہر خاور مانیکا کی انہیں خاتون اول بننے پر مبارک باد

اللہ تعالیٰ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سرخرو کرے، میرے بچے میرے ساتھ خوش ہیں اور وہ میرے ساتھ ہی رہیں گے ہمارا اپنا گھر ہی وزیراعظم ہاؤس ہے،

پیر 30 جولائی 2018 20:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 30 جولائی 2018ء) عمران خان کی اہلیہ بشٰری بی بی کے سابقہ شوہر خاور مانیکا نے انہیں خاتون اول بننے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سرخرو کرے۔ میرے بچے میرے ساتھ خوش ہیں اور وہ میرے ساتھ ہی رہیں گے ہمارا اپنا گھر ہی وزیراعظم ہاؤس ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی عام انتخابات میں کامیابی پر خاور مانیکا نے کہا ہے کہ آج بھی کہتا ہوں کہ بشریٰ بی بی ایک نیک اور پاکباز خاتون ہیں ہماری علیحدگی کردار کی وجہ سے نہیں بلکہ کچھ چھوٹے اختلافات حد سے زیادہ بڑھ جانے کی وجہ سے ہوئی لیکن جو کچھ بھی ہوا اس میں اللہ کی رضاہے۔ خاور مانیکا نے کہا کہ عمران خان نے قوم سے جو وعدہ کئے ہیں وہ اس سے زیادہ کر کے دکھائیں گے۔

انہوںنے کہا کہ میرے بچے میرے ساتھ ہی رہیں گے وہ میرے ساتھ خوش ہیں اور ہمارا اپنا گھر کسی وزیراعظم ہاؤس سے کم نہیں ہے۔تا ہم بشریٰ بی بی اور عمران خان کو لوگوں کی باتوں کی پروا کئے بغیر خوشگوار زندگی گزارنی چاہئے اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیںاپنے مشن میںکامیاب اور سرخرو کرے۔