انڈونیشیا ، لینڈ سلائیڈنگ کے سبب 700 کوہ پیما پھنس گئے

پیر 30 جولائی 2018 22:36

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 30 جولائی 2018ء)انڈونیشیا میں حکام کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں اتوار کے روز آنے والے زلزلے کے بعد آتش فشاں پہاڑ ماؤنٹ رِنجانی پر پھنسے سات سو کوہ پیماؤں کو نکالنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ کوہ پیما پہاڑ پر لینڈ سلائیڈنگ کے سبب پھنس گئے تھے۔ ماؤنٹ رنجانی سیاحتی جزیرے لومبوک کے قریب واقع ہے۔ چھ اعشاریہ چار شدت کے اس زلزلے کی تباہ کاری کے نتیجے میں چودہ افراد ہلاک جبکہ ڈیڑھ سو سے زائد زخمی بھی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :