ٹیکساس کے ایکویریم سے فلمی انداز میں شارک چرانے والا پکڑا گیا

چورنے تالاب سے شارک کا بچہ نکال کر پانی کے برتن میں ڈالا اور ڈھانپ کر گاڑی میں رکھا،کیمروں کی مددسے پکڑاگیا

جمعرات 2 اگست 2018 13:09

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 2 اگست 2018ء)پولیس نے امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک ایکویرئم سے چرائی جانے والی شارک برآمد کر کے تین چوروں کو گرفتار کر لیا۔ایکویرئم سے شارک کی چوری بالکل فلمی انداز میں ہوئی ۔اور چور محافظوں کی نظر بچا کر دن دھاڑے تالاب سے شارک لے اڑے۔امریکی ٹی وی کے مطابق چوروں نے اپنا منصوبہ بڑی مہارت سے بنایا تھا، لیکن وہ یہ بھول گئے کہ ایکویرئم میں نگرانی کے لیے خفیہ کیمرے لگے ہوئے ہیں اور وہاں ہر پل، ہر حرکت ویڈیو میں محفوظ ہو جاتی ہے۔

(جاری ہے)

کئی لوگوں نے اس برآمد ہونے والے شارک کے بچے کی تصویر ٹویٹ کی ہے۔ویڈیو سے پتا چلا کہ چور اپنے ساتھ ایک گہرا برتن اور بچہ گاڑی لے گئے تھے۔ انہوں نے تالاب سے شارک کا ایک بچہ نکال کر پانی کے ساتھ برتن میں ڈالا اور اسے ڈھانپ کر بچہ گاڑی میں رکھ دیا۔ پھر وہ بڑے اطمینان سے باہر نکلے اور اس سے پہلے کہ ایکویرئم کا سیکیورٹی سٹاف انہیں پکڑتا، وہ سرخ رنگ کے ایک ٹرک میں بیٹھ کر اسے تیزی بھگاتے ہوئے غائب ہو گئے۔چوری کا یہ واقعہ دوپہر کے وقت پیش آیا۔پولیس نے خفیہ کیمروں کی ویڈیو اور دیگر ذرائع سے ملنے والی معلومات کی مدد سے سرخ ٹرک کا کھوج لگایا اور شارک کے چور تک پہنچ گئی جس کا نام اینٹونی شینن بتایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :