سعودی عرب کسی کو حج کی ادائیگی سے نہیں روکتا، حج پر سیاسی ایشو بنانا ناقابل قبول ہے، سعودی وزیر حج

جمعرات 2 اگست 2018 20:33

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 2 اگست 2018ء) سعودی عرب کے وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر عواد العواد نے کہا ہے کہ فریضہ حج اسلامی عبادات میں بہت اہم اور عظیم عبادت ہے، سعودی حکومت حج کے بہترین انتظامات کے لیے کوشاں ہے، حج پر سیاسی ایشو بنانا ناقابل قبول ہے۔

(جاری ہے)

جدہ میں اسلامی ممالک کے صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر العواد نے کہا کہ سعودی عرب کسی کو بھی حج ادا کرنے سے نہیں روکتا، حج سے متعلق کسی قسم کی سیاست بازی کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

سعودی وزیر نے مزید کہا کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور تمام وزراء بذات خود حج کے تمام مناسک اور ترتیبات کی نگرانی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے مہمانوں کی خدمت ہمارا فرض ہے اور ہم سب مل کر اس فرض کو احسن طریقے سے نبھاتے رہیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں سعووی وزیر نے میڈیا وفد کو بتایا کہ سعودی میڈیا نے حج کوریج کا بھرپور منصوبہ ترتیب دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر سال حج انتظامات گذشتہ سال سے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔