کمبوڈیا میں جاپانی مرد کا پاکستانی لڑکی پر وحشیانہ تشدد ،ْ عینی نے تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کر دیں

جمعرات 2 اگست 2018 16:46

پنوم پن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 2 اگست 2018ء)کمبوڈیا میں ایک جاپانی مرد نے پاکستانی لڑکی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی لڑکی عینی خان کمبوڈیا میں رہائش پذیر ہے۔اس پر تشدد کرنے والا جاپانی شخص اس کا بوائے فرینڈ تھا جو اسے اکثر تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔ اس بار اس نے عینی کو اس قدر پیٹا کہ اس کے جسم پر جگہ جگہ نیل پڑ گئے اور تشدد سے آنکھیں تک سرخ ہو گئیں۔

عینی نے اپنی تصاویر فیس بک پر پوسٹ کیں اور اس جاپانی شخص کی تصاویر اور شناختی کاڈر کی تصویر بھی۔عینی نے لکھا کہ ’’اس شخص کا نام ’جن تاکیگوچی‘ ہے جو جاپانی ایک کاروباری شخص ہے۔ وہ جاپان کے شہر تویاما کا رہنے والا ہے تاہم کاروبار کیلئے کمبوڈیا میں مقیم تھا جہاں میری اس ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

ہمیں ایک دوسرے سے محبت ہو گئی اور ہم ایک ساتھ رہنے لگے تاہم جلد ہی اس نے مجھے مارنا پیٹنا شروع کر دیا اور اس بار تو اس نے تشدد کی حد ہی کر دی۔

اس بار وہ مجھے پیٹنے کے بعد کمبوڈیا سے فرار ہو کر واپس جاپان چلا گیا ۔انہوں نے کہاکہ میں چاہتی ہوں کہ دنیا اس شخص کو پہچان لے اور کوئی دوسری عورت اس کے تشدد کا شکار نہ ہو۔ یہ شخص بلا وجہ مجھے تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور اس کے روئیے سے لگتا تھا جیسے اسے عورتوں سے ہی نفرت ہو، اس نے مجھ سے تعلق ہی شاید مجھے اذیت دینے کیلئے قائم کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :