میرا سماجی رابطے کی کسی ویب سائٹ بشمول ٹویٹر اور فیس بک پر کوئی اکائونٹ نہیں ہے ،رضاربانی کی وضاحت

جمعرات 2 اگست 2018 22:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 2 اگست 2018ء)سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر میاں رضاربانی نے ایک ضروری وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا سماجی رابطے کی ویب سائٹ بشمول فیس بک یا ٹویٹر پر کوئی اکائونٹ موجود نہیں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرا ن کے نام سے کوئی بھی اکائونٹ آپریٹر ہورہا ہے تو اس سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے وضاحتی بیان میں میاں رضاربانی نے مزید کہا ہے کہ بطور چیئرمین سینیٹ بھی انہوں نے یہ وضاحت کی تھی کہ ان کا فیس بک اور ٹویٹر پر کوئی اکائونٹ نہیں ہے اور اس حوالے سے ایف آئی اے کو بھی تحریری طور پر ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ان کے نام سے جعلی سوشل میڈیا اکائونٹ چلانے والوں کے خلاف کارروائی کرے جس کے نتیجے میں ایف آئی اے نے کچھ لوگوں کی گرفتاریاں بھی کی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر ان کے حوالے سے سوشل میڈیا اکائونٹ سے متعلق خبریں آرہی ہیں اس لئے دوبارہ وضاحت کی جاتی ہے کہ میرا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کسی قسم کا کوئی اکائونٹ نہیں ہے ۔