Khawab Main Arbi Ghorra Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Arbi Ghorra Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.
حضرت دانیال علیہ السلا م نے فرمایا ہے کہ عربی گھوڑے کو خواب میں دیکھنا دلیل بزرگی اور عزت اور جاہ کی ہے ۔
اور اگر دیکھے کہ عربی گھوڑے پر بیٹھا ہے اور گھوڑا مطیع (مطیع: فرمانبردار) وفرمانبردار ہے تو عزت اور بزرگی کی دلیل ہے ۔ مگی اسی بزرگی عربی گھوڑے کی نسبت کم پائے گا اور اگر دیکھے کہ گھوڑے کے سامان میں کمی ہے مثلا زین یا نمد یا لگام نہیں ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر بزرگی اور نقصان ہو گا ۔
اور اگردیکھے کہ گھوڑے کی دم موٹی ہے اور لمبی ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر اسکے نوکر و چاکر ہوں گے اور اگر دم کٹی ہوئی دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا کو ئی خادم اور چاکر نہ ہو اور اگر دیکھے کہ کوئی چیز اس کے گھوڑے کے اندام یعنی جسم میں سے ناقص تھی تو دلیل یہ ہو کہ اسی قدر عزت و شرافت میں نقصان ہو گا۔
(جاری ہے)
اور اگر دیکھے کہ گھوڑے کے ساتھ جنگ کیا ہے اور گھوڑا غالب آیا ہے اور فرمانبردار نہیں ہوا ہے تو سیہ گناہ اور نا فرمانی کی دلیل ہے۔
حضرت محمد بن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ برہنہ (معصیت :بافرمانی ، گناہ ، عیب وغیرہ ) گھوڑے پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی مصیبت اور گناہ زیادہ ہو گا۔
اور اگر وہ گھوڑا کسی دوسرے کا ہے تو گھوڑے والے کا یہی حال ہے جو ہم نے بیان کیا ہے ۔
اگر دیکھے کہ گھوڑا برہنہ ہے لیکن اس کا تو مطیع ہے تو شرف اور بزرگی کی دلیل ہے اور اگر دیکھا کہ گھوڑے پر سوار ہے اور گھوڑا چھت یا دیوار پر کھڑا ہے تو دلیل ہے کہ گناہ اور معصیت (معصیت : نافرمانی ، گناہ ، عیب وغیرہ ) بہت کرے گا۔
اگر گھوڑے پر بیٹھ کر ہوا میں اڑے یا دیکھے کہ گھوڑے کے پر پرندے جیسے ہیں اور وہ پرندے کی طرح اڑتا ہے تو سفر کرے گا اور دین و دنیا میں شرافت اور بزرگی پانے کی دلیل ہے ۔
حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر اپنے آپ کو ابلق (اسپ اہلق :وہ گھوڑا جو کچھ سفید اور کچھ سیاہ ہو ، چتکبرہ) گھوڑے پر بیٹھا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس پر لوگ گوہی دیں گے اوراگر دیکھے کہ اسپ سیاہ پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس سے مال اور سرداری پائے گا۔
اور اگر دیکھے کمیت (کمیت:وہ گھوڑا جس کے جسم کی رنگ سرخی سیاہی ہو ) گھوڑے پر بیٹھا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے وقت اور بزرگی پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اشقر اشقر (اسپ اشقر : وہ گھوڑا جس کے جسم کی رنگ سرخ زردی مائل بیساہی ہو ) گھوڑے پر سوار ہے تو درستی دین کی دلیل ہے اور بادشاہ سے عزت دیکھے گا۔
اور اگر دیکھے کے گھوڑے سے اترا ہے تو دلیل ہے کہ تھوڑی بیماری دیکھے گا اور اسپ سمند(سمند :سفید گھوڑا ) کی بھی یہی دلیل ہے۔اور اگر دیکھے کہ اسپ جرمہ (جرمہ :نقرہ خنک ) پر سوار ہے تو خیر و صلاح کی دلیل ہے اور اسپ سلیس پر سوار ہے تو دلیل ہے کہ عورت ملے گی۔
اوراگردیکھے کہ گھوڑے سے اترا ہے تو دلی ہے کہ وزت اور مرتبے سے گرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہبر ہنہ گھوڑے سے اترا ہے تو دلی ہے کہ گناہ اور معصیت سے بچے گا اور اگر دیکھے کہ ہتھیار لگا کر گھوڑے پر بیٹھا ہیتودلیل ہے کہ شرافت اورمرتبہ بلا رکاوٹ پائے گا اور دشمن پر فتح مند ہو گا ۔
اور اگر گھوڑے دوڑاتا ہے تو دلیل ہے کہاس سے گناہ ہو گا اور گھوڑا دو ڑانے کے قدر پر دہشت اورخوف دیکھے گا اور اگر گھوڑے پر بیٹھ کر مسجد کی طرف گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس میں کسی طرح کی خیر نہیں ہے۔ لیکن گھوڑا وہاں سے باہر لائے تو خیر ہے اور اگر دیکھے کہ گھوڑا اس کے ساتھ ہے پیار کرتا ہے تو دلیل ہے کہ مال و دولت پائے گا
اور اگر گھوڑے کو اپنے ساتھ باتیں کرتا دیکھے تو دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا۔
جس سے لوگ حیران ہوں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ بیگانہ گھوڑا اس کے گھر یا کوچہ میں آیا ہے تو دلیل ہے کہ کوئی شریف آدمی اس کے گھر یا کوچہ میں آیا ہے اور گھوڑے کی قدر و قیمت کے مطابق مقام کرے اوراگر دیکھے کہ گھوڑا اس کے کوچہ سے باہر گیا ہے تو دلیل ہے کہ کوئی مر شریف اور نامدار اس کوچہ میں سے غائب ہو گا یا مرے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس نے اسپ مادیاں لی ہے یا اس کو کسی نے دی ہے تودلیل ہے کہ برکت والی عورت ملے گی اور اگر سیاہ گھوڑی دیکھی ہے تودلی ہے کہ وہ عورت شریف اور ماندار نہ ہوگی۔
اور اگر دیکھے کہ ابلق گھوڑی ہے تو دلیل ہے کہ عورت کے ماں باپ ایک نسل سے نہ ہوں گے اور اگر وہ گھوڑی جرمہ ہے تو دلیل ہے کہ وہ عورت خوب صورت اور باجمال ہوگی ۔ اور اگر دیکھے کہ گھوڑی سبز رنگ کی ہے تو دلیل ہے کہ وہ عورت دیندار اور پر ہیزگار ہو گی ۔
اور اگر اشقر گھوڑی ہے تو دلیل ہے کہ وہ عورت عز یز اور صاحب مرتبہ ہو گی اوراگر کمیت ہے تو وہ عورت عیش پسند اور خوش باش ہوگی ، اور اگر دیکھے کہ وہ گھوڑی بچہ والی ہے تو دلیل ہے کہ اس عورت کے ہاں فرزند بھی ہو گا اور اگر گھوڑی سے ساتھ بچھیری ہے تو وہ عورت لڑکی والی ہو گی ۔
اور اگر خواب میں دیکھے کہ گھوڑے کا گوشت کھاتا ہے تو دلیل ہیکہ بادشاہ اس کا خواست گار ہوگا اور اپنا مصاحب بنائے گا اور اگردیکھے کہ کسی کے پیچھے گھوڑے پر بیٹھا ہوا ہے یا اس کے پیچھے کوئی بیٹھا ہے تو پیچھے والا آگے بیٹھنے والے کے تابع فرمان ہوگا ۔
اوراگر دیکھے کہ بہت سے گھوڑے اسکے گھر یا کوچہ کے گرد جمع ہیں تو دلیل ہے کہ اس جگہ میں بارش کثرت سے ہو گی اور سیلاب آئے گا۔
حضرت اسمٰعیل اثعث رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ اسپ تیز رفتار اورر خوش رفتار بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ ایک عورت مالدار اور صالحہ اپنی زوجیت میں لائے اور اگر وہ اس کااہل نہیں ہے وہ ایسی عورت کی مصاحبت کرے گا کہ جس سے نفع اورنیکی پائے گا۔
اور اگر دیکھے کہ اس کے گھوڑے کا کان کٹا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ سرداروں کا پیغا م اس سے کٹ جائے گا اور اگر دیکھے کہ گھوڑا سر کے بل گر ا اور پھر اٹھا ہے تو دلیل ہے کہ اسکے کام میں پہلے خلل پڑے گا اور پھر درست ہو جائے گا۔
اور اگر دیکھے کہ دم کٹا گھوڑا خریدا ہے اور اس پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ بے اصل عورت کا شوہر بنے گا۔
اور اگر دیکھے کہ گھوڑے نے اس کو دولتی ماری ہے تو دلیل ہے کہ اس کے عیال فضولیات میں مشغول ہیں اور اگر دیکھے کہ گھوڑے پر ہوا میں گیا ہے اور پھر ہوا میں سے اترا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کے ہاتھ سے ہلاک ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کے گھوڑے کو چرایا ہے ۔
خوف ہے کہ اس کا عیال ہلاک ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کا گھوڑا گم ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا۔
اور اگر دیکھا ہے کہ اپنے گھوڑے کو فروخت کر دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عزت و مرتبہ کم ہو گا یا اس سے عیال جدا ہو گا اور اگر دیکھے کہ گھوڑے پر الٹا بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا کام خراب ہو گا اور اس کو ضرر اور ملامت حاصل ہو گی ۔
حضرت جابر رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گھوڑا دیکھنا اپنے نفس کی خواہش کو دیکھنا ہے اور اگر اپنے گھوڑے کو دیکھے کہ سرکش ہے تو دلیل ہے کہ اس کی خواہش نفس سرکش ہو گی اور اگر دیکھے کہ اس کا گھوڑا مطیع و فرمانبردار ہے تو دلیل ہے کہ اس کی خواہش نفس اس کی بدی میں نہایت سخت ہے۔
اور گھوڑے کے جسم پر ہر ایک عضو کے اوپر بادشاہی کانشان ہوتا ہے اور اگر بادشاہ کے خون کو گھوڑے پر دیکھے تو عزت اور رفعت کی دلیل ہے اور عام لوگوں کاخواب میں گھوڑے کو دیکھنا عزت اوربخت کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ نامعلوم گھوڑا محلے سے نکلا ہے تو دلیل ہے کہ محلے کے بزرگوں سے کوئی شخص دنیا سے کوچ کرے گا۔
حضرت خالد : صفہانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پالان والا گھوڑا مرد کا نصیب ہے ۔ جس قدر پالانی گھوڑا مطیع و فرمابنردار ہو گا، اسی قدر نصیب مطیع اور فرمابنردار ہو گا۔اور اگر دیکھے کہ پالانی شہر یا گاؤں یا سرائے میں گیا ہے تو دلیل ہے کہ مرد مسافر عجمی اس جگہ آئے گا۔
اور اگر دیکھے کہ درازدم گھوڑے پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ اسپ کی دم اور سم کی درازی کے برابر اس کے تابعدار ہوں گے اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا حال بد ہو گا اور عیش اس پرتنگ ہو گا۔
حضرت جعفرصادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گھوڑے کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے۔
اول، عزت ۔ دوم ،مرتبہ ۔ سوم ،حکو مت ۔ چہارم، بزرگی ۔ پنجم، خیر و برکت ۔ چنانچہ آنحضرت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:۔ الخیر معقود فی نو اصی الخیل والبر کتہ الی یوم القیامتہ والذل فی اربار البقر (قیامت تک گھوڑوں کی پیشانی میں خیرو برکت بستہ ہے اور زلت گائے کی پچھاڑی میں ہے)
اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے گھوڑے پر بندر بیٹھا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ یہودی اس کی عورت کے ساتھ فساد کرتا ہے اور اگر دیکھے کہ کتا اس کے گھوڑے پر بیٹھا ہے کہ کوئی آتش پرست اس کی عورت کے ساتھ فساد کرتا ہے۔