Open Menu

Khawab Main Basaat Ko Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Basaat Ko Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Basaat Ko Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Basaat Ko Dekhna

خواب میں بساط کو دیکھنا

فروش کو خواب میں دیکھنا خواب اور راحت ہے۔ اوراگر دیکھے کہ فروش بچھایا اور اس پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ روزی فراخ ہو گی اور عمر دراز ہو گی۔ حضرت جابر مغر بی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ فروش پاکیزہ اور نیا اور بڑا اور فراخ ہے۔
تو دلیل ہے کہ اس کی نعمت اور دولت بہت ہو گی ، خاص کر اگر بچھا ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

اور اگر دیکھے کہ اپنا فروش بیچا ہے یا کسی کو بخشا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے مال میں نقصان ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کو فروش جل گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس پر روزی تنگ ہو گی اور اس کا حال بد ہو گا۔

حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ فروش کا خواب میں دیکھنا اگر بڑا اور نیا ہے تو چھ وجہ پر ہے۔اول ، عزت اور مرتبہ ۔ دوم، بزرگی اور رفعت ۔ سوم، عہدہ ۔ چہارم ، مال ۔پنجم ، عمردراز ۔ششم، بزرگی کے مطابق تعریف اور اگر فروش کی قیمت لے تو تاویل ا س کے خلاف ہے۔

Browse More Islamic Dream Interpretation