Open Menu

Khawab Main Batakh Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Batakh Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Batakh Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Batakh Dekhna

خواب میں بطخ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بطخ دیکھنا مال اور نعمت کی دلیل ہے ۔ خاص کر اگر اپنے گھر اور اپنی ملک کو دیکھے تو اسی قدر پائے گا۔اوراگر دیکھے کہ بہت سی بطخیں اسکے گھر یا کوچہ میں جمع ہوئی ہیں تو بولتی ہیں تو دلیل ہے کہ ا س موضع میں مصیت و آفت آئے گی۔
اور اگر دیکھے کہ بطخیں اس سے باتیں کرتی ہیں تو دلیل ہیکہ مالدار عورت کے باعث سفر کرے گا اور اس میں عزت اور فائدہ پائے گا۔

(جاری ہے)

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں بطخ دیکھنا اہل خانہ میں سے ایک بزرگ مرد مال اور حشمت والا ہوتا ہے ۔

اور اگر دیکھے کہ اس نے کچھ پایا ہے تودلیل ہے کہ اسی صفت کے آدمی سے کچھ پائے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں سفید بطخ دیکھنا مال ہوتا ہے یا مالدار عورت ہوتی ہے اور سیاہ بطخ میں دیکھنا کینز ک ہے۔ اوراگر خواب میں دیکھے کہ بطخ کو مارا اور اس کا گوشت کھایا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کا مال وراثت میں پائے گا اورضائع کرے گا۔

Browse More Islamic Dream Interpretation