Open Menu

Khawab Main Dhobi Ka Kam Krna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Dhobi Ka Kam Krna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Dhobi Ka Kam Krna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Dhobi Ka Kam Krna

خواب میں دھوبی کا کام کرنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ دھوبی کاکام کرتا ہے۔ حالانکہ دھوبی نہیں ہے۔ تو توبہ پر دلیل ہے۔ اور خیرات کی توفیق پائے گا۔ کیونکہ کپڑے کی میل تاویل میں غم و اندیشہ ہے اور دھوبی میل کو دور کرنے والا ہے لہذا خدا تعالیٰ کی طرف رجوع کی دلیل ہے۔
  حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ کپڑے دھوتے وقت پھٹ گیا ہے۔ دلیل ہے کہ توبہ توڑے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے پھٹا ہوا کپڑا سیا ہے۔ دلیل ہے کہ پھر توبہ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کپڑا دھونے سے سفید ہو گیا ہے دلیل ہے کہ توبہ کے ذریعے خلاصی اور نجات پائے گا۔
اور اگر دیکھے کہ کپڑا دھویا ہے اور سفید نہیں ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ ہمیشہ گناہ میں رہے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ دھوبی خواب میں ایسا شخص ہے کہ جس کے ہاتھ سے خیرات اور حسنات دونوں گناہوں کے کفار کے لئے ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا کہ خواب میں دھوبی ایسا شخص ہے کہ لوگوں کے دلوں سے اندوہ اور غم کو دور کرتا ہے۔ اسی وجہ سے اہل تعبیر نے بیان کیا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ کپڑا دھوتا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ غم و اندوہ سے خلاصی پائیے گا اور گناہوں سے توبہ کرے گا۔ خاص کر اگر دیکھے کہ کپڑا سفید ہو گیا ہے اور میل نہیں رہی ہے۔ 

Browse More Islamic Dream Interpretation