Open Menu

Khawab Mian Pateela Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Mian Pateela Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Mian Pateela Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Mian Pateela Dekhna

خواب میں پاتیل دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خوب میں پاتیلہ گھر کی عورت ہے اور اگر دیکھے کہ پاتیلہ نیا خریدا یا اس کو کسی نے دیا ہے تودلیل ہے کہ گھر والی کو آفت پہنچے گی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نےفرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ پاتیلہ میں کوئی چیز کھانے کی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو گھر کی بیگم سے خیر و منفعت حاصل ہو گی ۔
اور اگردیکھے کہ پاتیلہ میں کوئی چیز کھانے کی ہے جو بری ہے تو دلیل ہے کہ اس کو گھر والی سے کوئی ضرر پہنچے گا۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پاتیلا دیکھنا کوئی قابل توجہ چیز نہیں ہے ۔ باد(ہوا): حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔
اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ ہوا سخت چلتی ہے تو دلیل ہے کہ ملک والوں کو خوف اور ڈر ہو گا۔

(جاری ہے)

اور اگر ہوا کو ا قدر دیکھے کہ درختوں کواکھیڑتی ہے اور خراب کرتی ہے تودلیل ہے کہ اس ملک والوں کو مرض طاعون اور سرخہ سے بلا اور مصیبت پڑے گی۔

حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گرم ہوا سرد بیماریوں کی دلیل ہے او ر معتدل اور سرد ہوا خواب میں دیکھنا اس ملک میں شوریدہ بیماریوں کے آنے پر دلیل ہے اور معتدل ہوا اس ملک کی صحت اور تندرسی اور نیکی کسب پر دلیل ہے ۔
اور اگر دیکھے کہ اس کو ہوا ایک جگہ سے دوسری جگہ پر لے جاتی ہے تو دلیل ہے کہ دور کا سفر کرے گا اور اس سفر میں ہوا کے ادھر ادھر لے جانے کے مطابق مرتبہ اور بزرگی پائے گا او ر اگر دیکھے کہ ہوا گرد تاریکی کے ساتھ ہے تو اس قوم پر ترس اور خوف آنے کا اندیشہ ہے ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اسکو سخت ہوا آسمان کی طرف لے گئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی موت قریب ہے اور اگر دیکھے کہ اسکو ہوا آسمان سے زمین پر لائی ہے تو دلیل ہے کہ بیمار ہو گا اور آخر کار شفا اور صحت پائے گا۔
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ ہوا کا خواب میں دیکھنا نو وجہ پر ہے ۔اول ، بشارت ۔ دوم ، حکومت۔ سوم ، مال و دولت ، چہارم ، موت۔ پنجم، عذاب ۔ ششم ، مارنا۔ ہفتم ، بیماری۔ہشتم، شفاء۔نہم، راحت ۔ اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ ہوا پر بیٹھا ہے تو اس امر کی یہ دلیل ہے کہ بزرگی اورحکومت پائے گا حضرت اسماعیل اثعث رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ مغرب کی ہوا نرم نرم چلتی ہے تودلیل ہے کہ اس ملک کے لوگوں کو مال و نعمت زیادہ ملے گی اور اگر بادش مال نرم چلتی ہے تو اس ملک کی شفاء اور راحت پر دلیل ہے اور اس کے خلاف بہتر ی کی دلیل نہیں ہے اور اگر خواب میں دیکھے کہ ہواکی آواز سنتا ہے تودلیل ہے کہ اس ملک میں بادشاہ اورسردارکی خبر ظاہر ہوگی۔
اوراگر دیکھے کہ ہوا اس ملک میں لوگوں کو اٹھا کر اوپر لے گئی ہے تو دلیل ہے کہ وہ لوگ شرف اور بزرگی پائیں گے۔ :بادر ہاکر دن (پادنا):حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس نے لوگوں کے مجمع کے درمیان ہوا چھوڑی ہے اور لوگوں نے آواز سنی ہے تو دلیل ہے کہ کوئی بر بات کہے گا کہ لوگ اس پرافسوس کریں گے اور اس و جہ سے لوگوں میں رسووا ہو گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اسنے پھسوکی ماری ہے اور اس کی بلند آواز نا خوش بو ہے ۔ تو دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ لوگ اس کو ملامت کریں گے اور برا بھلا کہیں گے اور اگر دیکھے کہ آواز تو ہے ، لیکن بد بو نہیں ہے تو دلیل ہے کہ وہ بے فائدہ کام کرے گا۔
لیکن اس میں اس کی بھلا ئی ہو گی اور اگر دیکھے کہ ارادے کے ساتھ ہوا نکالی ہے اور لوگ اس پر ہنسے ہیں اور وہ شرمندہ ہوا ہے تو دلیل ہے کہ بے کار کام سے اس کی معیشت بنائی جائے گی۔ حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پھسوکی مارنی چار وجہ پر ہے۔
اول ، بری بات ۔ دوم ، طعن تشنیع۔ سوم ، ملامت کا کام ۔ چہارم ،رسوائی ۔ اوراگر خواب میں دیکھے کہ اس نے ہوا کو پیٹ سے ارادے کے ساتھ چھوڑا ہے تودلیل ہے کہ وہ شخص بے دین اور بد مذہب ہے۔

Browse More Islamic Dream Interpretation