Open Menu

Khawab Main Bhuni Hui Cheez Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Bhuni Hui Cheez Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Bhuni Hui Cheez Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Bhuni Hui Cheez Dekhna

خواب میں بُھنی ہوئی چیزدیکھنا

حضرت محمد بن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بھی ہوئی چیز کو دیکھنا اس امر کی دلیل ہے کہ صاحب خواب کشادہ روزی کی طلب میں ہے اور پکا ہوا گوشت تاویل میں کچے گوشت سے بہتر ہے۔ حضرت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس نے بکری کا گو شت بھنا ہو ا کھایا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر مال و رنج اور سختی سے حاصل کرے گا اور اگر گائے کا گوشت بھنا ہوا کھائے تو دلیل ہے کہ خوف اور دہشت سے امن میں ہوگا۔
اور اگر دیکھے کہ بکری کا بچہ بھنا ہوا کھاتا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کو کچھ مال ملے گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان فرمایا ہے کہ خواب میں بکری کا بچہ بھنا ہوا کھانا لڑکے کے آنے یعنی فرزند پید ا ہونے کی دلیل ہے ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ بھنی ہوئی سری کو کھاتا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کو کسی بزرگ سے فائدہ ملے گا۔

(جاری ہے)

اور اگر دیکھے کہ مرغ بریاں کھاتا ہے تودلیل ہے کہ عورت کی طرف سے مکروحیلہ سے مال حاصل کرے گا۔ اور ماہئی بریاں کو کھائے تو دلیل ہے کہ طلب علم میں سفر کرے گا۔ اور کسی بزرگ کو ملے گا۔ اگر صاحب خواب نیک ہے، ورنہ رنج و غم اوراندوہ و دشمن کی دلیل ہے ۔
اور ماہی بریاہں تازہ باسی سے بہتر ہے اور بڑی چھوٹی سے بہتر ہے ۔ اور خوان میں فروش یعنی بھنی ہوئی چیزوں کے بیچنے والے کو دیکھنا ایسا مرد ہے کہ اس کے ذریعہ سے دوسرے لوگوں کی روزی فراخ ہوتی ہے۔

Browse More Islamic Dream Interpretation