Open Menu

Khawab Main Chalna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Chalna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Chalna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Chalna

خواب میں چلنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔اگر دیکھے کہ اپنے شہر میں گیا ہے اور معلوم نہیں کہ کہاں گیا ہے ؟ دلیل ہے کہ بے چارہ اور حیران ہو گا ۔اور اگر اس کے ساتھ عورت اور فرزند بھی ہیں ۔ دلیل ہے کہ سب حیران اور پریشان ہوں گے ۔
اور اگر دیکھے کہ اونٹ کی طرح چلتا ہے ۔دلیل ہے کہ دنیا میں سعادت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ درندے کی طرح چلتا ہے تو اس کی تاویل بد ہے ۔اور اگر دیکھے کہ بچھو کی طح چلتا ہے ۔

(جاری ہے)

تو بھی یہی تاویل ہے ۔ اور اگر شکاری پرند وں کی طرح دیکھے ۔

تو خیر اور نیکی پر دلیل ہے ۔ اور اگر ایسا چلے کہ تاریکی سے روشنی کی طرف گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ راہ باطل سے راہ حق پر آئے گا ۔ اور اگر اجاڑ سے آبادی کی طرف جائے ۔ دلیل ہے کہ تنگی سے فراخی میں آئے گا ۔اور اگر آبادی سے و یرانے کی طرف جائے ۔ تو اول کے خلاف ہے ۔ اور اگر بری جگہ جائے تو تاویل بد ہے اور اگر نیک جگہ جائے تو خیراور نیکی پر دلیل ہے ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation