Open Menu

Khawab Main Faakhta Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Faakhta Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Faakhta Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Faakhta Dekhna

خواب میں فاختہ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ خواب میں فاختی ناقص دین اور بد مہر عورت ہے جو کسی سے موافقت نہیں کرتی ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس فاختہ ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی طرف بد دین عورت کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے فاختہ کا بچہ پکڑا ہے ۔
دلیل ہے کہ اس کے فرزند پیدا ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے فاختہ کا گوشت کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر عورت کا مال لے گا اور حج کرے گا ۔

(جاری ہے)

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔کہ فاختہ جھوٹ بولنے والا فرزند ہے ۔

اگر دیکھے کہ فاختہ نے اس کے مکان پر ایک بار آواز کی ہے ۔ دلیل ہے کہ غائب کی خبر سنے گا اور اگر دوبارہ برلی ہے تو بہتر ہے ۔ اور اگر تین بات بولی ہے تو نہایت بہتر ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ فاختہ اور کوا دونو ں اس کے گھر میں آئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ چور اس کے گھر میں آئے گا اور سامان لے جائے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلا م نے فرمایا ہے کہ خواب میں فاختہ کا دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ (۱)دعورت(۲)فرزند(۳)خادم ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation