Open Menu

Khawab Main Paseena Ana - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Paseena Ana can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Paseena Ana in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Paseena Ana

خواب میں پسینہ آنا

اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے جسم پر پسینہ جاری ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر نقصان ہو گا ۔ خاص کر اگر پسینہ کو زمین پر ٹپکتا ہوا دیکھے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کا کپڑا پسینہ سے تر ہو گیا ہے ۔
دلیل ہے کہ اسی قدر مال اپنے عیال پر خرچ کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنا پسینہ پیتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنا مال کھائے گا ۔

(جاری ہے)

اور اگر پسینہ کو سفید اور خوشبو دار دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کا مال حلال ہو گا اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو اس کا مال حرام ہو گا حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پسینہ کاآنا مراد پوری ہونے پر دلیل ہے ۔

اور اگر دیکھے کہ اس کو پسینہ آتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی مراد پوری ہو گی ۔ اور اگر بیمار دیکھے کہ اس کو پسینہ آتا ہے ۔ دلیل ہے کہ شفاء پائے گا ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation