Open Menu

Khawab Main Hajj Karna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Hajj Karna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Hajj Karna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Hajj Karna

خواب میں حج کرنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر میں دیکھے کہ اس نے حج کیا تو حق تعالیٰ اس کے نصیب میں حج کرے گا ۔ اگر بیماریہ خواب دیکھے تو شفاء پائے گا ۔ اگر قرض دار دیکھے تو قرض سے فارغ ہو گا ۔ اگر مسا فر دیکھے تو وطن کو سلامتی سے واپس آئے گا ۔
اور اگرخواب میں دیکھے کہ حج کو گیا ہے اور حج نہیں کر سکا تو دلیل ہے کہ عمر دراز ہو گی اور کام (کام نظام سے ہو گا :کام درست اور باانتظام ہو گا ) نظام سے ہو گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ حج کو گیا ہے اور حرم شریف میں لبیک کہتا ہے ۔
تو دلیل ہے کہ اس کو ڈر اور خوف ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ حج اس پر واجب ہوا ہے اور جانے کا ارادہ نہیں کیا ہے تو دلیل ہے کہ خیانت کرے گا اور اگر دیکھے کہ عرفے کا دن ہے تو دلیل ہے کہ کسی سے صلح کرے گا ۔

(جاری ہے)

اور اگر دیکھے کہ خانہ کعبہ میں نماز پڑھتا ہے تو دلیل ہے کہ بزرگوں سے نفع پائے گا اور اس کا کام بہتر ہو گا ۔

حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں حج کرنا سات وجہ پر ہے ۔ اول نکاح کرنا ۔ دوم کنیز خریدنا ۔ سوم عادل باد شاہ کی زیارت کرنا ۔ چہارم نیکی ۔ پنجم نیک کام کی کوشش کرنا ۔ ششم ثواب کی اجرت پانا ۔ ہفتم اہل علم کی صحبت میں جانا

Browse More Islamic Dream Interpretation